نماز عید کا طریقہ
نماز عید دو رکعت ہے اس میں چھ زائد تکبیریں واجب ہوتی ہے باقی نماز عام نمازوں کی طرح ہی ہے۔
اس کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے دل میں یا زبان سے نیت کر لے کہ: دو رکعت نماز عید الفطر واجب، چھ زائد تکبیروں کے ساتھ، اس امام کے پیچھے پڑھتا ہوں۔
پہلی رکعت میں ثناء (سبحنک اللھم ۔) پڑھنے کے بعد تین تکبیریں کہنی ہیں اس طرح کہ دو تکبیروں میں ہاتھ کانوں تک اٹھانے اور نیچے چھوڑ دینے ہیں جبکہ تیسری تکبیر میں ہاتھ کانوں تک اٹھانے ہیں اور پھر ہاتھ باندھ لینے ہیں۔
اس کے بعد امام اعوذ باللہ ، بسم اللہ اور قراءت کرے اور حسب قاعدہ رکعت مکمل کرے۔
دوسری رکعت میں قراءت کرنے کے بعد رکوع میں جانے سے پہلے اسی طرح تین تکبیرات کہنی ہیں۔
یہاں تین تکبیرات کے بعد ہاتھ چھوڑ دینے ہیں اور چوتھی بار رکوع کی تکبیر اللہ اکبر کہہ کر رکوع میں چلا جائے اور پھر حسب قاعدہ دوسری رکعت مکمل کرے۔