جمعۃ الوداع میں دو قسم کے جذبات
جب جمعۃ الوداع کا دن آتا ہے تو دل میں دو قسم کے جذبات پیدا ہوتے ہیں اور ہر مسلمان کے دل میں ہونے چاہئیں ایک خوشی اور شکر کا جذبہ کہ اللہ تعالی کا فضل ہوا کہ اس نے ہمیں اپنے فضل سے زندگی میں ایک مرتبہ پھر رمضان کا مہینہ عطا فرمایا اور اس میں روزے رکھنے کی اور تراویح پڑھنے کی اور اعتکاف میں بیٹھنے کی اور صدقہ وخیرات کرنے کی توفیق نصیب فرمائی اس پر جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے اس لئے کہ نہ جانے کتنے اللہ کے بندے ایسے ہیں جو گذشتہ سال تو رمضان المبارک میں ہمارے درمیان موجود تھے لیکن اس سال وہ زیر زمین جاچکے ہیں اب ان سے جا کر پوچھے کہ