شعبہ تحفیظ القرآن الکریم
مدرسہ کا ایک اہم شعبہ "تحفیظ القرآن الکریم "ہے جس میں ناظرہ کے بعد بچوں کوقرآن کریم حفظ کرایا جاتاہے ،جامعہ کے قیام کے بعد اب تک جامعہ میں سیکڑوں کی تعداد میں طلبائ وطالبات قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں
شعبہ ناظرہ
جامعہ کے اس شعبہ میں آنے والے بچوں کو پہلے "قاعدہ" اور پھر ناظرہ قرآن کریم اول تا آخر تجوید اور صحیح قراءت کے ساتھ پڑھایاجاتاہے ،اس کے ساتھ ساتھ ان بچوں کواساتذہ کرام اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروری احکام خصوصاً وضو، طہارت اور نماز سے متعلق مسائل سکھاتے ہیں۔
شعبہ فن تجوید
جامعہ میں" فن تجوید "پر بھی پوری توجہ دی جاتی ہے تاکہ ہرطالب علم قرآن کریم کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھ سکے۔



