
٢٦ سال سے دین کی نشرواشاعت میں مصروف
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ
مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ رجسٹرڈ، دینی اور علمی ادارہ ہے۔ جو اپنے نصاب تعلیم، نظم و نسق اور تربیت کے اعتبار سے ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کا اہم مقصد ایسے علماءوفضلاءاور اسلام کے داعی تیار کرنا ہے جو کمال علم کے ساتھ تقویٰ، للہیت اور اخلاص کے زیور سے آراستہ ہوں، جن کا مقصدِ اساسی دین اسلام کی حفاظت، اس کی نشر واشاعت اور امت مسلمہ کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی ہو۔
نئی نسل کو مذہب سے قریب کرنا اور دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا۔
مسلمان عوام کی اصلاح وراہنمائی اور انہیں ملحدانہ افکار وباطل نظریات سے بچانے کے لیے علمی کام کرنا۔
- فلاح و بہبود
- اصلاح معاشرہ
- تعلیم و تعلم
- تزکیہ نفس
جامعہ کے چند فلاحی کام

ضلع صحبت پور کے مختلف گاؤں دیہاتوں میں سردی سے بچاؤ کے لیے سینکڑوں ونٹر پیکجز تقسیم




ہماری خدمات
انسانیت کی خدمت

تعلیم و تعلم
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جامعہ کے تمام درجات شعبہ کتب (درس نظامی بنین بنات ) شعبہ حفظ قرآن کریم( بنین بنات ) شعبہ ناظرہ قرآن کریم وقاعدہ (بنین بنات) شعبہ تعلیم بالغان شعبہ اسکول مونٹ تا میٹرک میں معیاری تعلیم دی جاتی ہے ۔
اصلاح معاشرہ
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کے قیام کامقصد ھے کہ کسی طرح شرک وبدعت اورجاہلانہ رسومات کی ظلمتوں کی جگہ احکامِ الہی اورسنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاآفتاب ومہتاب چمک اٹھے،بس یہی تڑپ اس گلشنِ نبوی کے قیام کامقصدبنی کہ جہالت کے اندھیرے میں سنت نبوی کاچراغ روشن ہوجائے۔
غریبوں کی مدد
موقع بموقع راشن کی تقسیم اور سردیوں میں گرم کپڑوں کی فراہمی اور اسی طرح دوسرے فلاحی امور میں شرکت جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کی امتیازی خصوصیت ہے
مدرسہ کے شعبہ جات

شعبہ تحفیظ القرآن الکریم
مدرسہ کا ایک اہم شعبہ "تحفیظ القرآن الکریم "ہے جس میں ناظرہ کے بعد بچوں کوقرآن کریم حفظ کرایا جاتاہے ،جامعہ کے قیام کے بعد اب تک جامعہ میں سیکڑوں کی تعداد میں طلبائ وطالبات قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں
شعبہ ناظرہ
جامعہ کے اس شعبہ میں آنے والے بچوں کو پہلے "قاعدہ" اور پھر ناظرہ قرآن کریم اول تا آخر تجوید اور صحیح قراءت کے ساتھ پڑھایاجاتاہے ،اس کے ساتھ ساتھ ان بچوں کواساتذہ کرام اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروری احکام خصوصاً وضو، طہارت اور نماز سے متعلق مسائل سکھاتے ہیں۔
شعبہ فن تجوید
جامعہ میں" فن تجوید "پر بھی پوری توجہ دی جاتی ہے تاکہ ہرطالب علم قرآن کریم کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھ سکے۔
شعبہ درس نظامی
مدرسہ میں طلبہ و طالبات کے لیے منتخب درس نظامی کا اہتمام ہے ،جس میں متوسطہ سے عالمیہ تک تعلیم دی جاتی ہے ،جبکہ عامہ تا عالمیہ کانصابِ تعلیم وہی ہے جو وفاق المدارس العربیہ کا مجوزہ ہے،
شعبہ خطابت
طلبہ کی تقریری اور خطابی صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لیے بزم کا ہفتہ واری پروگرام پابندی کے ساتھ ہر جمعرات کو اساتذہ کرام کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے، جس میں طلباءپوری مستعدی و تیاری کے ساتھ شریک بزم ہوتے ہیں اور اپنی خطاباتی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔
شعبہ اصلاح معاشرہ
مدرسہ کے اس شعبہ کے تحت روزانہ نماذظہر کے بعد فضائل اعمال کی تعلیم ہوتی ہے جسمیں طلبہ حدیث مبارکہ کو اپنے سینے محفوظ کرتے ہیں جبکہ ماہانہ اصلاحی بیان کابھی اہتمام ہوتاہے
جامعہ مظہر العلوم کار خیر کا ایک وسیع سلسلہ ہے

اپنی زکوۃ عطیات فطرات اور صدقات سےان عظیم خدمات کا حصہ بنئے
اپنے لیے اور اپنے پیاروں کے لیے صدقہ جاریہ کا اہتمام کیجیے