جامعہ کا تعارف

 

تحریر مولانا فخرالدین
ناظم تعلیمات جامعہ مظہر العلوم حمادیہ

مدرسہ اور مکتب کا وجود ایک مسلم معاشرے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، جس طرح انسانی جسم کے قیام کا مدار ریڑھ کی ہڈی پر ہے ٹھیک اسی طرح مسلم معاشرہ میں اسلامی تہذیب و تمدن، اقدار و روایات اور مذہبی تشخص کے قیام و بقا ءکا داومدار بھی مدارس و مکاتب پر ہے،مسلم معاشرے پرعلماءحق کایہ بہت بڑااحسان ہے ،جنہوں نے ایک جانب تودینی مدارس اورجامعات قائم کرکے علوم نبوت کی حفاظت کی تودوسری جانب ایسے علماءحق پیداکئے جنہوں نے اس امت کی دینی ،ایمانی اوراخلاقی تربیت فرمائی ،جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ اسی تاریخی تسلسل کی ایک کڑی ہے جو بانی وموسس استاذ العلماءحضرت مولاناعبداللطیف صاحب حفظہ اللہ کی عالمگیرفکراوردینی تڑپ کے نتیجے میںوجود میں آئی، حضرت مولاناعبداللطیف صاحب حفظہ اللہ شب وروزاسی فکرمیں رہتے تھے کہ اتحادٹاون اوراس کے گردونواح کے مسلمانوں کی زندگیوں اورگھروں سے کسی طرح شرک وبدعت اورجاہلانہ رسومات کی ظلمتوں کی جگہ احکامِ الہی اورسنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کاآفتاب ومہتاب چمک اٹھے ،بس یہی تڑپ اس گلشنِ نبوی جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کے قیام کامقصدبنی کہ جہالت کے اندھیرے میں سنت نبوی کاچراغ روشن ہوجائے۔ اس کی ابتداءموسس مدرسہ نے اپنے گھرسے اس اندازمیں کی کہ اپنے چاربیٹے اس گلشن کی آبیاری کے لیے تیارکرناشروع کیے اوران کے سینوں کوعلوم نبوت اورمعرفت ِ الہٰی سے منورکرنے کے لیے اللہ والوں کی خدمت میں پیش کیااورپھرکیاتھاان مقدس ہستیوں کی دعاﺅوں اورمحنت وشفقت سے یہ فرزندان اپنے علاقے میں اس گلشن کی آبیاری کے لیے تیارہوگئے ،الحَمد للہ چاروں فرزندان مدرسہ کے اساتذہ و طلبہ کے خدمت میں شب وروز مصروف عمل ہیں ۔ بے سروسامانی کے عالم میں لیکن اخلاص و للہیت اور تقویٰ و طہارت پر قائم اس ادارہ سے دیکھتے ہی دیکھتے علم کی ایسی شمع روشن ہوئی، جس نے صرف اسی اتحادٹاﺅن کو نہیں بلکہ پورے علاقہ کو منور کر دیاہے، یہ سب اللہ رب العزت کے محض فضل وکرم، موسس مدرسہ کے اخلاص وللٰہیت ،اکابرین امت کی دعاﺅوں،منتظمین اعلیٰ کی شب وروز کی محنتوں اوراہل خیرحضرات کے دامے ،درمے ،سخنے تعاون کی برکت سے ممکن ہوا۔مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ سیکٹر19/A بلدیہ ٹاون کراچی رجسٹرڈ، دینی اور علمی ادارہ ہے۔ جو اپنے نصاب تعلیم، نظم و نسق اور تربیت کے اعتبار سے ایک امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔
جامعہ مظہرالعلوم حمادیہ کا اہم مقصد ایسے علماءوفضلاءاور اسلام کے داعی تیار کرنا ہے جو کمال علم کے ساتھ تقویٰ، للہیت اور اخلاص کے زیور سے آراستہ ہوں، جن کا مقصدِ اساسی دین اسلام کی حفاظت، اس کی نشر واشاعت اور امت مسلمہ کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی ہو۔
نئی نسل کو مذہب سے قریب کرنا اور دینی اقدار اور اسلامی آداب وثقافت سے روشناس کرانا۔
مسلمان عوام کی اصلاح وراہنمائی اور انہیں ملحدانہ افکار وباطل نظریات سے بچانے کے لیے علمی کام کرنا۔
شعبہ جات
مدرسہ کا ایک اہم شعبہ “تحفیظ القرآن الکریم “ہے جس میں ناظرہ کے بعد بچوں کوقرآن کریم حفظ کرایا جاتاہے ،جامعہ کے قیام کے بعد اب تک جامعہ میں سیکڑوں کی تعداد میں طلبائ وطالبات قرآن کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اور اس وقت بھی اس شعبہ میں 200 سے زائد طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں۔

ناظرہ قرآن کریم
جامعہ کے اس شعبہ میں آنے والے بچوں کو پہلے “قاعدہ” اور پھر ناظرہ قرآن کریم اول تا آخر تجوید اور صحیح قراءت کے ساتھ پڑھایاجاتاہے ،اس کے ساتھ ساتھ ان بچوں کواساتذہ کرام اسلام کے بنیادی عقائد اور ضروری احکام خصوصاً وضو، طہارت اور نماز سے متعلق مسائل سکھاتے ہیں۔ اس شعبہ میں اسکولوں میں پڑھنے والے طلباءکے لیے یہ سہولت بھی موجود ہے کہ ان میں سے صبح اسکول جانے والے دوپہر کو اور دوپہر میں اسکول جانے والے صبح کے اوقات میں پڑھیں۔

فن تجوید
جامعہ میں” فن تجوید “پر بھی پوری توجہ دی جاتی ہے تاکہ ہرطالب علم قرآن کریم کو صحیح تلفظ کے ساتھ پڑھ سکے۔
مدرسہ میں طلبہ و طالبات کے لیے منتخب درس نظامی کا اہتمام ہے ،جس میں متوسطہ سے عالمیہ تک تعلیم دی جاتی ہے ،جبکہ عامہ تا عالمیہ کانصابِ تعلیم وہی ہے جو وفاق المدارس العربیہ کا مجوزہ ہے،جامعہ میں پڑھنے والی طلبہ و طالبات کے لیے متوسطہ میں عصری علوم (ریاضی، انگریزی ، معاشرتی علوم) کے علاوہ تجوید،عربی ،اردو نوشت وخواند اور اسلامی تعلیمات واحکام پر مشتمل کتب بھی شامل نصاب ہیں۔

شعبہ خطابت
طلبہ کی تقریری اور خطابی صلاحیت کو پروان چڑھانے کے لیے بزم کا ہفتہ واری پروگرام پابندی کے ساتھ ہر جمعرات کو اساتذہ کرام کی نگرانی میں منعقد ہوتا ہے، جس میں طلباءپوری مستعدی و تیاری کے ساتھ شریک بزم ہوتے ہیں اور اپنی خطاباتی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔

شعبہ اصلاح معاشرہ
مدرسہ کے اس شعبہ کے تحت روزانہ نماذظہر کے بعد فضائل اعمال کی تعلیم ہوتی ہے جسمیں طلبہ حدیث مبارکہ کو اپنے سینے محفوظ کرتے ہیں جبکہ ماہانہ اصلاحی بیان کابھی اہتمام ہوتاہے
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے تمام درجات
شعبہ کتب (درس نظامی بنین بنات )
شعبہ حفظ قرآن کریم( بنین بنات )
شعبہ ناظرہ قرآن کریم وقاعدہ (بنین بنات)
شعبہ تعلیم بالغان
شعبہ اسکول مونٹ تا میٹرک میں معیاری تعلیم دی جاتی ہے ۔
اساتذہ اور خادمین کے تنخواہوں ،بجلی گیس ودیگربلزاور مستحق طلباءوطالبات کے جملہ اخراجات کاماہانہ خرچ
سالانہ خرچ۔۔۔۔۔۔۔۔

الحمد للہ ! یہ ادارہ روز افزوں اپنے مقصد میں شاہراہ ترقی پر گامزن ہے،مدرسہ مظہرالعلوم حمادیہ کے انتظامیہ کی دن رات محنت اور اخلاص کی برکت سے گذشتہ کچھ سالوں میں مدرسہ میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کی تعدادمیں بھی اضافہ ہوچکاہے ،اسوقت مدرسہ میں 750سے زائد طلباء وطالبات زیرتعلیم ہیں، بنین اور بنات کے مقرراساتذہ اورملازمین کی تعداد 22 ہے ،نامساعدحالات اوربڑھتی ہوئی مہنگائی سے مدرسہ کے روزمرہ اخراجات میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہواہے جبکہ طلباءو طالبات کی بڑھتی ہوئی تعداداور نمازیوں کی ضرورت کے پیش نظرمسجد کے مین ہال کی توسیع، تعمیر نو ، مزید درس گاہوں اور دارالاقامہ یعنی ھاسٹل کی تعمیرکا کام شروع کردیاگیاہے،ادارے کے ماہانہ اخراجات کے علاوہ تعمیراتی سلسلے میں بڑے فنڈ کی ضرورت ہے ، اس سلسلہ میں مخیر حضرات سے تعمیراتی کام میں استعمال ہونیوالے میٹریل کیلئے مدد کی اپیل ہے اور اس کارخیر میں زیادہ سے زیادہ تعاون فرما کر اپنے ذخیر آخرت میں اضافہ کیجیے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *